ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملیں، ڈرائیور گرفتار

ٹرک بلغاریہ سے ہولی ہیڈ کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا تھا، پولیس حکام
مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، ممکنہ طور پر غیر ملکی تارکین وطن ہیں، برطانوی میڈیا
لندن (اے پی پی) برطانوی دارالحکومت لندن سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے ٹیمز کے کنارے واقع کائونٹی ایسیکس میں ایک ٹرک کے کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم مرنے والے افراد ممکنہ طور پر غیر ملکی تارکین وطن ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے بدھ کو حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ لاشیں ٹرک کے کنٹینر سے برآمد کی گئیں جو ہفتہ کے روز بلغاریہ سے ہولی ہیڈ کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا تھا۔ ایسیکس پولیس کے مطابق یہ ٹرک واٹر گلیڈ انڈسٹریز پارک میں کھڑا تھا، برطانوی حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس میں طویل عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق کنٹینر سے برآمد ہونے والی لاشوں میں ایک کمسن لڑکے کی لاش بھی شامل ہے۔ برطانوی حکام نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے برطانوی حکام نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے متعلقہ حکام سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں