ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کو اپوزیشن سے رابطوں کی رپورٹ پیش کردی گئی

اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کے لیے بنائی جانیوالی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے اب تک ہونے والوں رابطوں کی تفصیلات بتائیں اور کل ہونے والے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم سے مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے کے پی کے احتجاجی ڈاکٹروں سے ہونے والے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا وہ کراچی میں بھی ایک بڑا جلسہ کریں گے جبکہ 31 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کو حق حکمرانی حاصل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں