ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭ نیو سبزی منڈی ٭ رشوت نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے فروٹ کے ٹھیلے الٹ دیئے

احتجاج کرتے ہوئے ایک پھل فروش نے اپنا ہاتھ تیز دھار آلے سے کاٹ کر خود کو زخمی کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر) نیو سبزی منڈی میں فروٹ کے ٹھیلے والوں سے پولیس کی جانب سے مبینہ رشوت طلب کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ،نیو سبزی منڈی میں رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار ٹھیلے پلٹنے لگے اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے لگے،پولیس اہلکار وں نے مبینہ طور پر پھل فروش پر تشدد کیا اور پھل اٹھا کر سڑک پر پھینک دیے ،ذرائع کے مطابق پھل فروش کو مبینہ رشوت رقم نہ دینے پر اس کا ٹھیلا پلٹا گیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے پھل فروش بخت شیر نے احتجاجا اپنا ہاتھ تیز دھار آلے سے کاٹ کر خود کو زخمی کردیا،ٹھیلوں والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر پیسے دو تو پولیس ائکار ٹھیلے لگنے دیتے ہیں اگر پیسے نہ دو تو پولیس اہلکار ہم کو بھگا دیتے ہیں ،پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹھیلے ہٹوانا انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے جو پولیس پیسے کے لئے کررہی ہے ،پھل فروشوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پولیس اہلکار کی زیادتی سے بچایا جائے اور پولیس کے اعلیٰ حکام مختلف بہانوں سے رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں