ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٹوموبائل انڈسٹری بحران؛ ویلیوایڈیشن ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست

 اسلام آباد:  آٹوموبائل انڈسٹری نے بحران سے نکلنے کے لیے کھاد مینوفیکچررز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، آئل ریفائنریز، بجلی وگیس کے رجسٹرڈ لوگوں، ڈسٹری بیوٹرز سمیت مجموعی طور پر 8 شعبوں کی طرح 10 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ مانگ لی ہے۔

آٹو موبائل سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے 90فیصد آوٹ پٹ کے برابر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

انڈس موٹرکمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او) علی اصغرجمالی نے آٹوموبائل سیکٹرکو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن آٹھ بی سے استثنیٰ کیلیے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کوخط لکھ دیا ہے جبکہ ایف بی آرحکام کا کہناہے کہ آٹوموبائل سیکٹر کی سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں