ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساڑھے 4 ہزار کاغذی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

جواب کی عدم فراہمی اور غیر فعالی کے باعث محکمہ سماجی بہبود سندھ کا اقدام، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ سماجی بہبود حکومت سندھ نے صوبہ بھر کی 4 ہزار 693 غیر فعال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیموں کی رجسٹریشن جواب کی عدم فراہمی اور غیر فعالی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جہاں بہت سی این جی اوز نہ صرف اپنے وضع کردہ دائرہ کار سے تجاوز کرتی پائی گئیں وہیں ہزاروں ایسی بھی ہیں جن کا وجود صرف کاغذوں میں ہے اور وہ غیر فعال ہیں۔ وفاقی سطح پر این جی اوز کے لیے سخت قواعد و ضوابط اور ان کے دوبارہ اندراج کے بعد حکام صورتحال کو قدرے تسلی بخش قرار دیتے ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی صوبہ سندھ میں اندراج شدہ غیر سرکاری تنظیموں میں سے نصف سے زائد صرف کاغذوں پر ہی وجود رکھتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں