ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کامودی کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت سے انکار

بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ‘شاہ محمود قریشی
بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کیلئے اجازت مانگی تھی‘وزیرخارجہ کی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا، اس موقع پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ ماہ بھارتی صدر کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیکی درخواست مسترد کر دی تھی۔اْس موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بھی بھارتی صدر کو ایئر اسپیس استعمال نہ کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں