ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن نے گھوٹکی میں گاڑی کا ٹول ٹیکس دیا

گھوٹکی( مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر سفر کے دوران گھوٹکی میں اپنی گاڑی کا ٹول ٹیکس ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے شروع ہونیوالے آزادی مارچ میں ہزاروں گاڑیاں شامل ہیں۔ کراچی سے لے کر سندھ کی حدود میں کراچی حیدر آباد موٹر وے اور حیدر آباد سے سکھر اور سکھر سے اوباڑو تک مارچ میں شامل گاڑیوں کو کسی نے بھی ٹول ٹیکس ادا کرنے کیلئے نہیں روکا۔ تاہم گزشتہ روز آزادی مارچ کا قافلہ جیسے ہی گھوٹکی پہنچا تو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈرائیور کو اپنی گاڑی روکنے کو کہا اور انہوں نے اپنی گاڑی کا ٹول ٹیکس ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں