ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پرتاجروں کی ہڑتال جاری

ایف بی آر اور تاجروں میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا جس کے باعث ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کرنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے 29 اور 30 اکتوبر کو شٹرڈاؤن کی کال دی گئی جب کہ تاجروں کی چھوٹی بڑی تنظیموں نے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، طارق روڈ، بہادرآباد سمیت مخلتف علاقوں میں بھی مارکیٹس بند ہیں، تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ، میاں چنوں، ڈیرہ غازیخان، ملتان، بہاولپور، لاہور راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تاجر برادری کی درخواست پر ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ مری اور پتریاٹہ کے بھی تمام کاروباری مراکز بند ہیں جس کے باعث سیاحوں کو بھی مشکلات کاسامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں