ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے، مرتضیٰ وہاب

حکومت کی معیشت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں
تاجروں کے جائز مطالبات بھی تسلیم نہیںکیے جا رہے‘میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے، حکومت کی معیشت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں، تاجروں کے جائز مطالبات بھی تسلیم نہیںکیے جا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ملک میں کاروباری ماحول کو ناپید کیا جارہا ہے، ان حالات میں حکومت خود چاہتی ہے کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو اور ملکی صورتحال مزید گمبھیر ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی این آر او مانگا اور نہ کبھی مانگے گی۔ سمندری طوفان کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ا دا نہیں کررہے جبکہ سندھ حکومت سمندری علاقوں میں ریسکیو کا کام کررہی ہے۔ مزید براں آزادی مارچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنا 126دن کا دھرنا بھول گئے ہیں، آزادی مارچ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی آواز ہے، اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں