ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو الگ وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ

جی سی مرمو جی کو مقبوضہ کشمیرکاپہلا گورنر جنرل جبکہ لیفٹیننٹ راجہ کشن کو لداخ کا گورنر بنانے کا فیصلہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے ایک اور گھناؤنی سازش کرتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو الگ وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو الگ وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے بھارتی فوج کے جی سی مرمو جی کو مقبوضہ کشمیر کا پہلا گورنر جنرل مقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لفٹینینٹ راجہ کشن کو لداخ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو مستقل قیدی بنانے کے لیے اب کشمیر کو براہراست وفاق کے تحت یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے صوبے گجرات کے جی سی مرموجی کو مقبوضہ کشمیر کا پہلا گورنر جنرل بنایا جارہا ہے۔اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جبکہ پہلے ہی وہاں 9لاکھ فوجی موجود ہیں۔مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں مزید سخت پابندیاں لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں