ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف آج دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطاق دوسری جانب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ن لیگ، اے این پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی ف نے کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا آج اسلام آباد پہنچے گا جہاں ایچ نائن میں میٹر و ڈپو گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ بھی ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں