ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برقی کار کو صرف10 منٹ میں چارج کرنیوالی بیٹری

پنسلوانیا( نیٹ نیوز) برقی گاڑیوں کی ایک بڑی مصیبت یہ ہے کہ ان کی بیٹریاں چارج ہونے میں تو بہت وقت لیتی ہیں اور خالی بہت جلد ہوجاتی ہیں لیکن اب بیٹری کے نئے ڈیزائن کی بدولت برقی کاروں کی بیٹریوں کو چارج کرنا بہت آسان ہوجائیگا اور اس میں صرف دس منٹ لگیں گے۔ اس اختراع میں بیٹری کا ایک نیا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو اندرونی ری ایکشن کی شرح کو بڑھاتا ہے تاہم اس عمل کیلئے بیٹری کو اضافی گرمی دی جاتی ہے۔ بیٹری کی سست رفتار چارجنگ ہی الیکٹرک کاروں میں عدم دلچسپی کی وجہ بن رہی ہے۔ اگر کار کی بیٹری80 فیصد تک چارج ہوجائے تو وہ اوسطاً 300 کلو میٹر دوری تک جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں