ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر کا سیاسی اشتہارات پر پابندی لگانے کا اعلان

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پیسوں کے عوض سیاسی اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر پر سیاسی اشتہار بازی پر پابندی22نومبڑ سے نافذ العمل ہوگی جبکہ ٹوئٹر کی اس نئی پالیسی کے حوالے سے مکمل تفصیلات 15نومبر تک دستیاب ہوں گی۔ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈور سی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے اگرچہ انٹرنیٹ پر اشتہار بازی کاروباری طبقے کیلئے ناقابل یقین حد تک طاقتور اور موثر ہے لیکن ایسی طاقت سیاست کیلئے خطرات کا باعث بنتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں