ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہو گئے، مراد سعید

مولانا کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ چلے جانے کا دکھ ہے، انھیں بنگلا نمبر 22 کی یاد ستاتی ہے
گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے‘ میڈیاسے خصوصی گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ پر وزیر مواصلات مراد سعید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے۔اپوزیشن کے آزادی مارچ اور جلسے پر میڈیاسے خصوصی گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن ہم نے کہیں بھی راستے بلاک نہیں کیے، ہم نے ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ ان کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ کہیں کنٹینرنہیں ہوگا۔ انہوں نے صرف جلسہ کرنے کا کہا تھا۔مراد سعید نے کہا کہ ان کی سیاست کبھی عوامی نہیں رہی۔ ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کیخلاف کسی عدالت میں اپیل نہیں کی۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ چلے جانے کا دکھ ہے، ان کے جانے کے بعد آج کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچی ہے، انھیں بنگلا نمبر 22 کی یاد ستاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں