ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’حلوہ مارچ‘‘ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فواد چوہدری

فضل الرحمن کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں
ان کی شکست مستقبل کی کنجی ہے، انشاء للہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے‘ ٹوئٹر پر پیغام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فضل الرحمان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، ان کی شکست مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں