ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کی عدالتیں زیادہ تر ظالم کا ساتھ دیتی ہیں بلاول بھٹو

ایف بی آر سندھ میں ہو تو ٹرائل کیسے راولپنڈی میں ہوسکتا ہے، چیئرمین پی پی کا ملتان بار سے خطاب
ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف علیحدہ قانون کیوں بنایا جاتا ہے۔ عوام گواہ ہیں کہ ہمارے ملک کی عدالتیں اور عدالتی نظام زیادہ تر ظالم کا ساتھ دیتے ہیں۔ ملتان میں ہائی کورٹ با رکے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین دیا اور انہیں راولپنڈی میں پھانسی دے دی گئی۔ ان کی بیٹی بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں مار دیا گیا اور اب پارٹی کے نائب چیئرمین آصف علی زرداری کو راولپنڈی میں قید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مبینہ جرم اور اس کی ایف آئی آر سندھ میں ہو تو ٹرائل کیسے راولپنڈی میں ہوسکتا ہے؟ انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں دے سکتے تو ان کی بیٹی کو تو انصاف دو‘ بلاول نے کہا کہ ماضی میں ججز اور وکلاء نے انصاف‘ جمہوریت اور آمریت کیخلاف جدوجہد کی اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں