ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورہائی کورٹ کا دھرنے کے باعث میٹرو بسوں کی بندش کا نوٹس

لاہورہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے کی وجہ سے میٹرو بس سروس کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

عدالت کے راولپنڈی بنچ میں میٹرو بسوں کی بندش کے خلاف پٹیشن کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ میٹرو بسوں کی بندش سے روزانہ 1 لاکھ مسافر، طلبہ متاثر ہورہے ہیں۔

ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے استفسار کیا کہ جب تمام سڑکیں کھلی ہیں تومیٹرو بسیں کیوں بند ہیں؟۔ عدالت نے میٹروروٹ پرویگنوں کے روٹ منسوخ کرنے کا بھی نوٹس لیا۔

عدالت نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں