ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ: ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں