ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : راتیں اور صبحیں سرد ہونے لگیں

کراچی میں سردی آ نہیں رہی، بلکہ اس نے انٹری دے دی ہے، ہلکی سردی کی لہر کے باعث ناصرف راتیں بلکہ صبحیں بھی سرد ہونا شروع ہو گئیں۔ شہرِ قائد میں گرم کپڑے تو نہیں نکلے البتہ موٹر سائیکل سواروں نے رات گئے اور علی الصباح سفر میں بڑھتی ہوئی خنکی سے بچنے کے لیے ہلکی پیراشوٹ کی جیکٹس اور اپر پہننا شروع کر دیئے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جلد ہی سردی معمول کے مطابق ہونے کے امکانات ہیں، آج کم سے کم درجۂ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،جن میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں