ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی افسر شاہی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

متعدد محکموں کے سیکریٹریز تبدیل، محکمہ سروسزز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے الگ الگ نوٹیفکیشن
ڈی جی کے ڈی اے بدر جمیل میندھرو کا تبادلہ، ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی افسر شاہی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ متعدد محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری اطلاعات اور اکبر لغاری کو سیکرٹری ثقافت مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکرٹری ہیومن سیٹلمنٹ احمد بخش ناریجو کے پاس سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج تھا تبادلہ کرکے انہیں مستقل طور پر سیکرٹری اطلاعات و آرکائیو کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ثقافت و سیاحت پرویز احمد سیہڑ کا تبادلہ کرکے اکبر لغاری کو سیکرٹری ثقافت و سیاحت مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرویز احمد سیہڑ کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو مقرر کیا گیا ہے جہاں سے بقااللہ انڑ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہیومن سیٹلمنٹ اسپشیل ڈیولپمنٹ اور ہائوسنگ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی امجد علی لغاری کا تبادلہ کر کے اضافی چارج سیکرٹری خوراک لئیق احمد کو سونپ دیا گیا ہے۔ بیسویں گریڈ کے افسر صلاح الدین صدیقی کو ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ بیسویں گریڈ میں ترقی پانے والے افسر اعجاز حسین بلوچ کو ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء سندھ حکومت نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے بدر جمیل میندھرو کا تبادلہ کردیا ہے 21 ویں گریڈ کے افسر کو فوری طور پر ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں