ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلد تاج محل کو بھی مندر بنائیں گے‘ پی جے پی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے تاج محل کے بھی ایک مندر پر تعمیر ہونے کا دعویٰ کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں17 ویں صدی میں کرائی تھی۔بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ونے کتیار نے پیر کو مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ تاج محل کی تعمیر بھی ایک مندر کے اوپر کی گئی۔ ونے کتیار کے مطابق تاج اور تیج (مندر) میں زیادہ فرق نہیں ہے، یہ ہمارا مندر ہے اور بہت جلد تاج محل کو بھی مندر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں