ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واٹر اسپورٹس اتھارٹی کا قیام زیر غور

محکمہ کھیل نے  ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئےواٹراسپورٹس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کے قیام کے لیے سندھ ہائی  کورٹ کے احکامات کے بعد چیف سیکریٹری نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

کمیٹی کی پہلی میٹنگ سیکریٹری اسپورٹس کی سربراہی میں ہوئی۔

بل کا مسودہ محکمہ اسپورٹس نے تیار کیا، اتھارٹی کا نام سندھ کوسٹل لیشیر ٹوئرازم اینڈ واٹر اسپورٹس تجویز کیا گیا ہے ۔

بل پاس ہونے کے بعد اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ہوگا،جس کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی، کوسٹل ڈولپمینٹ، ٹوئرازم ڈپارٹمینٹ اور واٹر اسپورٹس کمپنیز نے تجاویز پیش کیں۔

مسودے کی رو سے سندھ کے ساحلی علاقوں، جھیلوں اور دریا میں کھیلوں کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔

سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں واٹراسپورٹس کو فروغ دیا جائے جس کے لیئے قانون سازی ضروری ہے۔

جیسے ہی بل کا مسودہ مکمل ہوجائے گا، اسمبلی کو بھیج دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں