ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی حکومت ان ایکشن بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی فوری تعمیر کا فیصلہ

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ فوری طور پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر آئندہ سال شروع کئے جانے کا امکان ہے جس کیلئے مکر سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر سنگ بنیاد کی تقریب رکھے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بابری مسجد کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مندر کی تعمیر اور اس کیلئے ٹرسٹ کے قیام پر فوری عملدرآمد کئے جانے کا امکان ہے جس کیلئے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کریگی تاکہ مندر کی تعمیر تیز رفتاری سے مکمل کی جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں