ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنی بھمبروکی انٹرنیشنل یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعدواپسی

بدین(جسارت نیوز)چین میں ہونے والے انٹرنیشنل یونی ورسٹی فٹبال ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والے انگلینڈ روس اور چین کی فٹبال ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بدین کے نوعمر فٹبالر ز زید عرف سنی بھمبروکا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال ،فٹبالر زید عرف سنی کو کراچی سے جلوس کی شکل میں بدین لایا گیا بدین پہنچنے پر فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں پرجوش استقبال کیا۔بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فٹبالر زید عرف سنی بھمبرو نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ اور مقابلوں میں حصہ لینا میرے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر روس برطانیہ اور چائینہ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کہ ملک قوم اور بدین جیسے پسماندہ علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔ اس موقع پر سینئر فٹبالر اور کوچ محمد خان ،عارف رستمانی یعقوب بھمبرو غلام رسول سومرو اور دیگر نے کہا کہ زید عرف سنی نے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سندھ اور بدین کا نام روش کیا ہے ہم کو اپنے نوجوان فٹبالر پر فخر ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں