ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

کراچی: فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 86200 روپے کا ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کی کمی ہوگئی اور عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہو کر1453  ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 86 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 73  ہزار 903 روپے ہوگئی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں