ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغار، شہری پریشان

عائشہ منزل ‘بہادر آباد، گلشن اقبال، کورنگی سب سے زیادہ متاثر ‘نیشنل ا سٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی روکنا پڑگیا
تدارک کیلئے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے سر جوڑ لئے‘ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی‘اسماعیل راہو
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے یلغار کر دی، عائشہ منزل ‘بہادر آباد، گلشن اقبال، کورنگی سب سے زیادہ متاثر ہیں، شہری پریشان ہوگئے۔ٹڈی دل کی یلغار سے نیشنل سٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی روکنا پڑگیا، تدارک کیلئے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے سر جوڑ لئے۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملیر میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا، اطلاع ملتے ہی سندھ حکومت نے ٹیمیں روانہ کر دی۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی شہری پریشان نہ ہوں، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے محکمہ زراعت کروا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں