ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بسمعہ معروف قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمعہ معروف کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اقبال امام کو پاکستان ویمنز کرکٹ  ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

بسمعہ معروف اور اقبال امام کی تقرری اگلے برس آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کی گئی۔ کپتان بسمعہ معروف کا کہنا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہآئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی جب کہ ہیڈ کوچ اقبال امام نے کہا کہ  قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر بہت خوش ہوں، ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں