ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان کی جان لے لی

بھارتی ریاست بہار میں ایک اور مسلمان کو بھتہ نہ دینے پر بیچ چوراہے پر ہجومی قاتلوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ابدی نیند سلا دیا۔

ریاست بہار کے ضلع کٹیہار میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ جہاں مویشیوں کے تاجر محمد جمال کو انتہا پسند اور متعصب بھتہ خور ہندوں نے بھرے بازار میں گھیر لیا۔

 بھتے کا تقاضہ پورا نہ کرنے پر محمد جمال کو پہلے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا اور پھر اس قدر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ جاں کی بازی ہی ہار گیا۔ واقعے کے خلاف جمال کے اہل خانہ نے احتجاج کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں