ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان نےنوازشریف کوقیدکررکھاہے،فردوس عاشق

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نےنوازشریف کواغواکرکےقیدکررکھاہے،حکومت نےانسانی ہمدردی کی بنیادپرنوازشریف کوریلیف دیا۔

فردوس عاشق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف گولڈمیڈل یاٹرافی جیت کرجیل نہیں گئےتھے،احتساب کویرغمال بنانےکےلیےوزیراعظم کی ذات کوٹارگٹ کیاجارہاہے،جبکہ عمران خان نے انسانیت کے ناطے نوازشریف کو سہولیات فراہم کیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےآج جھوٹ کاپلندہ پیش کیا،شہبازشریف تاوان اغواکارلیاکرتےہیں،کسی بھی بیمارشخص کےلیےبہترین جگہ اسپتال ہےگھرنہیں،شریف خاندان نوازشریف کی صحت سےکھیل رہی ہیں،شہبازشریف کےدوہرےمعیاراوردوبیانیوں سےقوم گمراہ نہیں ہوگی،نوازشریف کومجرم عدالتوں نےقراردیاہےحکومت نےنہیں،تاثردیاجارہاہےکہ حکومت نوازشریف کےخاندان سےتاوان طلب کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں