ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم خان سےآرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔

ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکورٹی معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں امن وامان اور خطےکی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران نے ملکی سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں