ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد کالونی میں اچار کے غیر قانونی کارخانوں سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا

کراچی (کرائم رپورٹر) حیدرآباد کالونی کے رہائشی علاقے میں اچار کے غیر قانونی کارخانوں نے اہل علاقہ کیلئے مسائل ومشکلات بڑھا دی ہیں ،کارخانوں کی چکنائی اور گندگی سے علاقے کے گٹر مسلسل ابلتے رہتے ہیں ، علاقے میں چوہوں کی بھر مار ہے ،اس کے ساتھ کارخانے سے اٹھنے والے دھویں کے باعث علاقے میں آلودگی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں ، محلہ ایکشن کمیٹی والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے لیکن معاملہ کاغذی اور نمائشی کارروائی سے آگے نہیں بڑھتا ، اچار اور دیگر چیزوں میں شامل ہونے والے مضر صحت کیمیکل کی وجہ سے دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے ان کارخانوں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں