ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کے اشتہاری بیٹے اور بیٹی شورٹی بانڈ دینے کو تیار نہیں، فیصل واوڈا

سارے بھگوڑے سابق وزیراعظم کو وہاں لے جانا چاہتے ہیںجہاں ان کی لوٹی دولت موجود ہے
میڈیا جب رات بھر چیخ رہا تھا تو بچے کی مدد کیلئے سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں آیا‘میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سارے بھگوڑے سابق وزیراعظم کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں ان کی لوٹی دولت موجود ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو احساس نہیں، کسی کا احساس ہے تو ایک مجرم کو ملک سے فرار کرانے کا ہے۔ نواز شریف کے بچے اگر اینڈمنی بانڈ نہیں دیتے تو ان کا حال بھی وہی ہوگا جو عام مجرموں کا ہوتا ہے۔ہسپتال میں کتے کے کاٹنے سے زیر علاج بچے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے، وہ اس کرب سے گزر رہا ہے جو دیکھ نہیں سکتے۔ میڈیا جب رات بھر چیخ رہا تھا تو بچے کی مدد کیلئے سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ وفاق نے ڈیڑھ لاکھ ریبیز کی ویکسین بنائی جس میں سے سندھ حکومت نے ڈھائی ہزار خریدی ہے۔فیصل واوڈا نے پیشکش کی کہ کتا مار مہم صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے، ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری ذاتی دشمنی نہیں ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے آئے ہیں۔ انا پرستی سائیڈ پر رکھیں اور عوام کا احساس کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں