ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات‘ سیکورٹی صورتحال پرگفتگو

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے
والی ملاقات میں ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر، مغربی سرحد اور اندرونی سیکورٹی کے معاملات پر کھل کر بات کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے آرمی چیف سے گفتگو میں داخلی سیکورٹی کا استحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی۔ عمران خان نے جنرل باجوہ سے ملاقات میں سماجی و معاشی ترقی کے لیے جمہوری حکومت کو سہولت دینے پر بھی فوجی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم ،آرمی چیف ملاقات

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں