ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 5 عالمی کرکٹرز پاکستان میں جلوہ گر ہوں گے

ڈیل اسٹین، ہاشم آملہ، معین علی، عادل رشید اور جیسن رائے سمیت 28 غیر ملکی کھلاڑی رجسٹریشن کراچکے
آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 5 میں انٹرنیشنل اسٹارز کی کہکشاں جگمگانے کو تیار ہے، دنیا بھر سے کئی نامور کرکٹرز شرکت کریں گے۔ ڈیل اسٹین، ہاشم آملہ، معین علی، عادل رشید اور جیسن رائے سمیت 28 غیر ملکی کھلاڑی اب تک پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ بن چکے مکمل فہرست 21 نومبر کو رجسٹریشن ونڈو بند ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ سرفہرست بیٹسمین بابراعظم کے ساتھ ڈیل اسٹیشن کی بھی پہلی بار پی ایس ایل 5 میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقا پیسر سمیت 28 غیر ملکی کرکٹرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ونڈو 21 نومبر کو بند ہونے کے بعد مکمل فہرست جاری کر دی جائے گی، آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں