ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ایئرپورٹ پر چینی شہری غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

 لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں نے بیرون ملک غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے سول ایوی ایشن کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پر چیکنگ کرتے ہوئے چینی شہری کے سامان سے 17 ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار 600 یوآن جب کہ 25 ہزار 780 بھارتی روپے برآمد کر لئے۔

کسٹمز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چینی شہری چائنہ ایئر کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں