ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کےتفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورحکومتی قانونی ٹیم میں رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے

ذرائع کا کہناہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےپرحکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طےکیاجائےگا اور کابینہ اجلاس میں ہی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کوعلاج کی غرض سےایک ماہ کیلئےبیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں