ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل5 کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلیے تیار ہوں،شین واٹسن

سڈنی( جسارت نیوز )شین واٹسن پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔ایک انٹر ویو میں شین واٹسن نے کہا ہے کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں،گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا، سکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں، جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروںکی بڑی تعداد موجود ہے، ان کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بیتاب ہوں۔ایک سوال پر آسٹریلوی آل رانڈر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے،کرکٹ خاص طور بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں