ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیپاٹائٹس کا مرض، پاکستان عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور (آن لائن) ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 140 ملین افراد کو وائرل ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔ تقریباً 14ملین افراد میں وائرل ہیپاٹائٹس کے نتائج مثبت ہوسکتے ہیں جن کے لیے جدید ٹیسٹنگ کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ان میں سے تقریباً 10ملین
افراد کو مزید علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے۔سرکاری اندازے کے مطابق پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور علاج کے لیے تقریباً 3ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ رقم آئندہ دس برسوں میں تجاوز کرسکتی ہے۔
ہیپاٹائٹس مریض

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں