ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے شام کی فضاؤں میں چارراکٹوں کو تباہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے منگل کو علی الصبح شام کی جانب سے داغے گئے 4 راکٹوں کو مار گرایا ہے ،

 اطلاعات کے مطابق چاروںراکٹ مقبوضہ گولان کی جانب فائر کیے گئے جن کو اسرائیلی آئرن ٹومب سسٹم نے شام کے علاقے القنیطرہ کے اوپر تباہ کر دیا ۔اس دوران مقبوضہ گولان اور بالائی الجلیل میں یہودی آباد کاروں کی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔خیال رہے کہ شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے شامی اراضی پر سیکڑوں حملے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 سے گولان کے ایک حصے پر غیر قانونی  قبضہ کر رکھا ہے جسے اس نے 1981 میں اپنی غاصبانہ ریاست میں ضم کر لیا تھا ۔ تاہم  عالمی برادری نے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں