کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ ریاست اوکلوہاما میں ایک اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ادھرامریکی ریاست اوکلوہاما کے شہر ڈنکن میں ایک اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ ہلاک افراد میں حملہ آوربھی شامل ہے ، واقعہ کے بعد اسٹور کے قریب واقع دو سکول بند کر دیئے گئے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط
