ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیادتی کی رپورٹ درج کرانے والی بھارتی خاتون پر جرمانہ

نئی دہلی (نیٹ نیوز) چھتیس گڑھ کے جیش پور ضلع میں ایک 23 سالہ خاتون کو اپنے ساتھ زیادتی کی پولیس میں شکایت درج کروانے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جیش پور کے ایک گائوں کے عمائدین کی طرف سے خاتون کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا کیونکہ اس نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کی شکایت کے لیے پولیس سے رجوع کرکے مبینہ طور پر اپنے گائوں کو بدنام کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیش پور نگر میں اس خاتون کو دو نوجوانوں نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ہمسایہ گائوں میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے جارہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں