ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:کڑی شرائط پر سرکاری دفاتر میں انٹرنیٹ بحال

سرینگر( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں حکام نے سرکاری دفاتر میں براڈ بینڈ اور لیز لائن انٹرنیٹ کی سہولت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کڑی شرائط رکھی ہیں جس کے مطابق محکمہ کے سربراہ کو یہ بیان حلفی دینا پڑے گا کہ اس سہولت کے کسی بھی غلط استعمال کے لیے انہیں ذمے دار ٹھہرایا جائے گا، آئی پی سے کوئی بھی سوشل نیٹ ورکنگ ، پراکسیز ، وی پی این اور وائی فائی کی ایکٹیویٹی نہیں ہوگی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سہولت کی بحالی کے خواہاں محکمے کے کسی بھی سربراہ کو اپنے کور لیٹر کے ساتھ ، پولیس میں انڈر ٹیکنگ جمع کروانا لازمی ہے۔حکام کے مطابق یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص سرکاری دفاتر کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سہولت کا غلط استعمال نہ کرے، انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی صورت میں ، اس عہدے پر دستخط کرنے والے اہلکار کو ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 30 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور اس سے پہلے کی ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے سے چند گھنٹے قبل ہی خطے میں مواصلاتی ناکہ بندی نافذ کردی گئی تھی۔
انٹر نیٹ بحال

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں