ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شہری نے ڈاکو کو ہلاک کردیا

کراچی کے علاقے  کلفٹن بوٹ بیسن میں شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو کو ہلاک کردیا۔

اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کلفٹن کے بلاک فائیو میں نوجوان نے مبینہ ڈاکو ثنااللہ پر فائرنگ کردی جس کے بعد حبیب نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق حبیب نے لائسنس یافتہ پستول سے مبینہ ڈاکو پر فائرنگ کی۔ ملزم نے پہلے شہری کی گاڑی کے قریب کھڑے ہوکر فون ملایا کچھ دیر بعد لوٹ مار کیلئے گاڑی کے قریب آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ملزم کے قریب آنے سے پہلے ہی چوکنا ہوگیا تھا، ملزم کے گاڑی کے قریب پہنچنے پر شہری نے فائرنگ کردی، شہری حبیب ہوٹل مینجمنٹ کااسٹوڈنٹ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں