ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دن میں آپریشن، شام کو تجاوزات پھر قائم ٹریفک جام معمول بن گیا

صدر تھانے، لکی اسٹار ٹریفک سیکشن اور کے ایم سی سپریم کورٹ و دیگر اداروں کی آنکھ میں دھول جھونکنے لگے
حساس کاروباری علاقے میں تینوں اداروں کے بیٹرز ٹھیلے اور پتھارے سے یومیہ 220 روپے وصول کرنے لگے
کراچی (نیوز ڈیسک) صدر تھانے، لکی اسٹار ٹریفک سیکشن اور کے ایم سی نے سپریم کورٹ و دیگر اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی تیاری کرلی۔ غیر قانونی طورپر لگنے والی ریڑھیاں، پتھارے اور ٹھیلے والوں کو دن کے بجائے شام کے اوقات میں اپنے ٹھیے لگانے کی ہدایت کردی۔ جبکہ چند ماہ قبل پریڈی اسٹریٹ پارکنگ پلازہ کے قریب ٹریفک چوکی مسمار کی گئی تھی وہاں کے ایم سی اور پولیس نے مل کر دوبارہ تعمیرات بھی شروع کرا دی گئی ہیں۔ صدر جیسے حساس اور کاروباری علاقے میں تینوں اداروں کے بیٹرز کا نیٹ ورک عرصہ دراز سے فعال ہے جو 300 سے زائد ٹھیلوں، پتھاروں اور ریڑھیوں سے یومیہ 220 روپے وصول کرتے ہیں۔ اس میں 120 روپے صدر تھانہ، 50 روپے کے ایم سی اور 50 روپے لکی اسٹار ٹریفک سیکشن کے بیٹر وصول کرتے ہیں۔ پتھاروں کے باعث صدر میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں