ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کے نرخ میں کمی

 کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے کے سبب ملک میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 1459 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 85 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 73 ہزار  474 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر فی دس گرام پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں