ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد،بجلی بندش کے خلاف احتجاج،مظاہرہ،ٹائر نذرِ آتش

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآبا د میں ایک مرتبہ پھر بجلی کا بحران ‘ سخی پیر کے علاقے چار روز سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین گھر وں سے نکل آئے احتجاج‘ ٹائر نذر آتش۔ گول
بلڈنگ‘ کھوکھر محلہ ‘گاڑی کھاتہ‘ لطیف آباد کے مختلف یونٹوں میں بھی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن حیدرآباد میں تین روز سے ایک مرتبہ پھر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز لطیف آباد میں دس گھنٹے سے زائد بجلی بند تھی جبکہ جمعرات کے روز سخی پیر کے مکین جو کہ چار روز سے بجلی کی بندش کے باعث سخت پریشان ہیں سڑکوں پر نکل آئے انہوںنے اناج منڈی‘ لیاقت کالونی‘ سرے گھاٹ اور مارکیٹ ٹاور جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے کہاکہ علاقے میں چار روز سے بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ حیسکو حکام جو کہ خود بجلی چور اور بھتہ مافیا بن چکے ہیں۔ لوگوں پر بلا جواز ڈیڈیکشن اور اضافی چارج کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔ آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے۔ دوسری جانب شہر کے تجارتی مرکز گول بلڈنگ‘ اسٹیشن روڈ‘ گاڑی کھاتہ‘ کھوکھر محلہ میں دوپہر سے بجلی کی سپلائی بند تھی جورات گئے تک بحال نہیں ہوئی تھی اسی طرح لطیف آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
لوڈشیڈنگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں