ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں ٹیکسی اسٹینڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

 راولپنڈی: شہر میں موجود ٹیکسی اسٹینڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان کے ٹیکسی اسٹینڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب فائرنگ نمبر دار اور چوہدری گروپ کے درمیان مسلح تصادم کا نتیجہ ہے جس کے باعث ذیشان اور عبداللہ نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 17 سالہ حمزہ نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

مددگار ترجمان 1122 کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک شخص ذیشان راجہ جہانگیر سابق چیئرمین یوسی 22 کا داماد ہے اور مرنے والے تینوں افراد کا تعلق اسی گروپ سے ہے، دو ہفتے قبل بھی دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں