ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 350 روپے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 07 ڈالر کمی سے1469  ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور  10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 85 ہزار 850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو 73 ہزار 603 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر فی دس گرام پر مستحکم رہی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں