ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا

نوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانے کی اجازت دی ان کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے
لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں‘عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیادپرجانے کی اجازت دی،نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے، لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے سارے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس موجودہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت ٹھیک ہورہی ہے اس لیے اپوزیشن پریشان ہے۔ اپوزیشن اپنی سیاست زندہ رکھنے کیلئے حکومت کیخلاف بیانیہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن کومعلوم ہے معیشت ٹھیک ہوگئی توان کی سیاسی دکانیں بندہوجائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں