ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا میں پہلی بار 2 بھائی صدر اور وزیراعظم بن گئے

کولمبو (آئی این پی) سری لنکا کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے صدر گوٹابایا راجہ پکسے نے اپنے بڑے بھائی اور اپوزیشن لیڈر مہندا راجہ پکسے کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی سے خود حلف لیا۔ سری لنکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے عہدے دو سگے بھائیوں کے پاس چلے گئے ہیں۔ سری لنکا کے موجودہ وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا اور نئے وزیراعظم نے اسی روز شام کو حلف اٹھایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں